فروٹ بائیکاٹ اور ملتان

یہ ملتان کینٹ بازار ہے جہاں دلمیر پیڑے کے سامنے کھڑی ریڑھی سے میں پھل خصوصًا آم خریدا کرتا ہوں۔ اس کا آم کا ریٹ دیکھ لیجیے:
بدھ: سو روپے کلو
جمعرات: سو روپے کلو
جمعہ: ایک سو دس روپے کلو۔ بھائی جی آپ روزانہ کے گاہگ ہیں اس لیے پرانے ریٹ سے دیں گے۔ سو روپے کلو
ہفتہ: سو روپے کلو
اتوار: سو روپے کلو
سوموار: سو روپے کلو۔ یہ اب سے پندرہ منٹ پہلے کا ریٹ ہے۔
ریڑھی والے سے میں نے پوچھا کہ بھائی، تمھیں پتہ ہے کہ ریڑھی سے فروٹ خریدنے کا بائیکاٹ ہوا ہے تین دن؟ اس کا جواب سنیے:
حافظ صیبا، اساں بال بچّاں پچھوں اتھائیں روزی حلال کرن کوں کھڑیندے آں۔ فروٹ بائیکاٹ اوں ڈینھوار تھیسی جیں ڈینھہ میڈا سوہناں اللہ سئیں فروٹ اگاونڑ دا بائیکاٹ کریسی۔ اللہ سئیں کھڑّے، اساں ای کھڑّے آں۔

Facebook Comments

حافظ صفوان محمد
مصنف، ادیب، لغت نویس

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply