ای ڈائری

کاغذ کی پرانی اور الیکٹرونک کی اس نئی ڈائری میں کوئی فرق نہیں۔۔۔۔
دونوں کے اوپر کیلنڈر بنے ہیں، اقوال درج ہیں۔۔۔
اور تاریخ لکھنے کیلئے الگ سے خانے بنائے گئے ہیں،
آپ کے پاس پورا اختیار ہے، آپ اسے کس طرح لکھنا شروع کرتے ہیں،
کیا لکھتے ہیں اور کیسے لکھتے ہیں۔۔۔
مثلاً آپ اس میں پورے دن کے واقعات تحریر کرتے ہیں،
یا کوئی فلم جو آپ نے دیکھی یا کوئی کتاب جو آپ نے پڑھی،
اس میں کیا دلچسپ تھا اور کیا دلچسپ نہیں تھا، لکھتے ہیں۔۔۔
آپ تلخ یادوں کو خوشگوار یادوں کیساتھ لکھتے ہیں ۔۔۔
یا اس کیلئے الگ سے حاشیے بناتے ہیں۔۔۔
لیکن کیا آج سے پچاس سال بعد،آپ الیکٹرونک ڈائری میں پرانے اوراق کی خوشبو سونگھ سکیں گے؟

Facebook Comments

جنید عاصم
جنید میٹرو رائٹر ہے جس کی کہانیاں میٹرو کے انتظار میں سوچی اور میٹرو کے اندر لکھی جاتی ہیں۔ لاہور میں رہتا ہے اور کسی بھی راوین کی طرح گورنمنٹ کالج لاہور کی محبت (تعصب ) میں مبتلا ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply