فیسبکی دانشور کورس۔۔محمد عاشق

دیکھا جائے تو سب سے اچھا کام آج کل “فیسبکی دانشور”کر رہے ہیں ۔کسی کو مشورہ دینا ہو، کسی کی سیاسی گاڑی کو دھکا لگانا ہو، کسی کا فری میں ماما بننا ہو یا  پھر کوئی فساد پھیلانا  ہو ان کی خدمات فری میں دستیاب ہوتی ہیں۔ان کا بس چلے تو ہر ٹی وی چینل پر پرائم ٹائم میں آئیں اور بونگیاں ماریں ہمیں ایسے دانشوروں کی مزید ضرورت ہے جو ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیسبکی  دانشور بننے کے سنہری اصول نوٹ فرما لیں تاکہ سند رہے  اور بوقت ضرورت کام آئے ۔
۱- ہر کسی کو فرینڈ ایڈ کرتے جائیں ساری فرینڈ سجیشن پر کلک ہی تو کرنا ہے اور وال پر لکھ دینا فرینڈ لسٹ پوری ہو گئی ہے فالو می ڈارلنگز- اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ وال دیکھنے والے پر رعب پڑے گا۔
۲- ہر بونگی میں ۳۵ لوگوں کو ٹیگ کریں اور ان کا جینا حرام کریں۔ ٹیگنگ سے پوسٹ کی ریچ بڑھتی ہےاور جو ٹیگنگ کا مائنڈ کرے اسے تو اگلی پوسٹ میں لازم ٹیگ کریں ورنہ آپ اپنے خیالات زبردستی تھوپنے میں ناکام ہو جائیں گے۔
۳- پوسٹ پر آئے ہر کمنٹ کا جواب بھی بونگی ہی ہونا چاہیے اوراک دو تو ایسی شدید بونگی ہو جس سے لڑائی ہو جائے اس سے پوسٹ پر کمنٹ بڑھتے ہیں اور یاد رہے کہ جب معاملہ ٹھنڈا ہونے لگے تو پٹرول کا کام کریں اور آگ کو بڑھائے رکھیں۔
۴- ہفتے میں مولوی، مذہبی عقائد ،عمران خان، نواز شریف، موم بتی مافیااور آرمی کے خلاف ضرور بونگی ماریں آفاقہ ہوگا اور وقتًافوقتًا اس بات کا رولا بھی ڈالتے رہیں کہ دیکھو اس پارٹی کے پیچھےمیرا ککھ نہیں  رہا۔
۵۔ دوسرے دانشور جہاں بھی نظر آئیں ان کی پوسٹس کو شروع میں لائک اور اچھے کمنٹس سے نوازیں اور کچھ عرصہ بعد دھمکانے یا ان کےخلاف پوسٹ کرنےسے بھی آپکا دانشوری گریڈ بڑھ سکتا ہے۔
۶- ساری پوسٹس کا بغور مطالعہ کریں اور سب کو ملا جلا کر اپنی بونگی تیار کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی کتاب آپ کے پاس سے بھی نہ گذرے کیونکہ کتابیں دانشوری کیلئے ہانیکارک ہوتی ہیں۔
۷۔ ہر پوسٹ کے ساتھ ایسی بونگی فوٹو گوگل کر کے لگائیں کہ دیکھنے والا لائک کرنے پر مجبور ہوجائےفوٹوکا پوسٹ کے ساتھ تعلق ہونا ضروری نہیں۔
۷- اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا منہ اور باتیں آپس میں میچ نہیں کھاتی یا پھر ربی پھٹکار زیادہ ہے تو ڈی پی میں چی یا منڈیلا کی فوٹو سے کام چلائیں آخر آپ بھی کسی فریڈم فائٹر سے کم نہیں۔
۹- ایسے پیجز کولائک کریں جہاں سے خرافات کی کثیر مقدار آپ کے دامن میں آ گرے  اور آپ کی بونگیاں مارنے کی صلاحیت پالش ہوتی رہے۔
۱۰۔ کچھ دنوں کیلئے پوسٹ بند کر دیں اور واپسی پر ایسا ظاہر کریں کہ میں چُکیا گیا سی لوکو (مجھے اُٹھا لیا گیا تھا)انشاءاللہ سمپتھی لائک اور فالورز ملیں گے۔
۱۱- ایسے دانشوروں کو فالو کریں جو کام کی بات بھی کریں اور اکثر پنگا بھی بنائیں رکھیں۔
اگر اوپر دیے گئے کچھ سنہری اصولوں میں سے کوئی ایک بھی پڑھ کر آپ کو غصہ آیا ہے تو آپ ابھی کچے دانشور ہیں مزید خواری آپ کا مقدر ہے اور اپنے اندر بےعزتی برداشت کرنے کی شکتی پیدا کریں اور اگر ہنسی آئی ہے کہ یہ سب میں کر چکا ہو ں تو آپ ۱۸ گریڈ کے دانشور بن گئے ہیں آپ کو مبارک ہو۔
جن احباب کو آپ جانتے ہیں جو ان اصولوں پر چل کر کامیاب ہو گئے ہیں ان کو مینشن کرنا نہ بھولیے گا۔
اس تحریرکے نیچے آپ اپنے سنہری اصول بھی لکھ ماریں جن کو کمپائل کرکے حصہ دوم جلد ریلیز کیا جائے گا۔
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Facebook Comments

محمد عاشق
آج بھی فوڈ کریٹک بننے کا خواہشمند

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply