سیلفی ایک لا علاج مرض ہے۔۔۔خطیب احمد

دُنیا ترقی کی مَنازل طے کرنے میں مصروف ہے اور ہم جَدید دور کی ایجاد کردہ ”سیلفی“ بڑے اِنہماک سے دوسروں کے ساتھ لینے میں مشغول ہیں۔ کیونکہ جہاں روز بروز ہمارا اپنا اِسٹیٹس گِرتا جا رہا ہے وہاں فیس بُک پر اِسٹیٹس اَپ ڈیٹ کر کے نہ جانے ہم کس خوش فہمی میں مُبتلا ہیں۔ گویا اگر فیس بُک پر اِسٹیٹس اَپ ڈیٹ ہوگیا تو، ہمارا شمار ایک باعزت ، اہل علم افراد میں ہونے لگ جاۓ گا۔

زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہم زندگی کے ہر گزرتے دِن کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور اِن ہی لمحات کو تصویر کی شَکل میں محفوظ کر لیتے ہیں۔ اگر ماضی میں دیکھنا ہو تو تصاویر میں جھانک لیتے ہیں، تو ماضی کی گزری ہوئی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔ پہلے کے دور میں بناٶ سِینگھار کر کے تصاویر لی جاتی تھیں مگر اب زمانہ بدل چکا ہے کیونکہ اب سیلفی کے لیے تیار ہوا جاتا ہے۔جب سیلفی مُتعارف نہیں کرائی گئی تھی، تو تصویر لینے والا تصویر میں نہیں آسکتا تھا۔ لیکن سیلفی کے ذریعے نہ صرف تصویریں ہاتھ کے ہاتھ دیکھی جاسکتی ہیں، بلکہ تصویر لینے والا بھی با آسانی تصویر میں آسکتا ہے۔ کیمرے، اِسمارٹ فون سے اُتاری گئی تصاویر جِنھیں سَماجی روابط کی ویب سائٹس پر پوسٹ کیا جاۓ وہ سیلفی کہلاتی ہیں۔

سیلفی کا بُخار اب سَرطان بن چکا ہے وہ بھی لا علاج! سیلفی نامی  خود پَسندی کے جراثیم اِتنی تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں کہ اب جراثیم بھی شرما گئے کیا ہم بُرے ہیں۔ مجھے تو اب تک ٹھیک سے سیلفی بنانا نہیں آتی کیونکہ میں ایک ”سیلف میڈ“ انسان ہوں۔ میرے والدین اِن جاں لیوا بیماریوں سے واقف تھے، تو مجھے بَچپن میں ہی حفاظتی ٹِیکے لگادئیے تھے۔ اگر کوئی شخص اپنی بے تُکی سیلفی کے بجاۓ سادہ سیلفی کھینچ کر اپنے ہی سوشل مِیڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کر دے، تو ایک خاص ”مہذب طبقے“ کے لوگ جِن کو حَسد کی بیماری چاٹ رہی ہے وہ اِس تصویر پر تَہمتوں کی برسات کر کے اپنی ہی آخرت تباہ کر دیتے ہیں۔

سیلفی کا جو یہ بڑھتا ہوا رجحان معاشرے میں اَنا پَرستی کو فروغ دے رہا ہے۔ سیلفی بنانے کا  خَبط مَردوں کی نِسبت خواتین میں زیادہ پایا جاتا  ہے۔ مجھے تو اب تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہم اپنی بھونڈی تخلیقات کے ذریعے معاشرے کی کونسی تصویر دُنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ اگر ٹوئٹر پر عالمی ٹرینڈز دیکھیے  اور پھر پاکستانی ٹرینڈز دیکھیے ۔ یَہود و نصارٰی جِن کو ہم اپنا دُشمن تصور کرتے ہیں وہ مَسائل اور ان کے حَل پر گفتگو کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر اِن پر اظہارِ خیال کرتے ہیں، ماحولیاتی مسائل کو کس طرح حل کرنا ہے اتفاق اور عدم اتفاق کے خوبصورت مظاہرے دیکھنے کو ملتے ہیں، اعتدال پسندی اور انتہا پسندی کے اِمتیاز کو واضح کرنے کی دِلکش بحثیں ہوتی ہیں، نسل پرستی، تہذیبی ، علاقائی تفاخر کے تصادم سے بچنے کے لیے تجاویز کا تبادلہ کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے یہاں ”گو نواز گو“ ، ”رو عمران رو“ ، میں تو کہوں گا“ ، ”تِیر چلے گا، بَلا چلے گا“ اس جیسے بے تُکے ٹرینڈز چلتے ہیں۔ جہاں ہم دِل کھول کر دوسروں کے عُیوب کی دِلیرانہ نمائش کرتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے کو ہاہاہا قہقہوں کے سبب آنسوںنکلتے ہوۓ  سٹیکرز    بھیج کر اپنی حسد  ، عدم تحفظ کا شکار شخصیت کا پوری دُنیا کو تعارف کراتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ سب کر کے خُوب اندازہ ہورہا ہے کہ ہم کس سِمت میں جارہے ہیں۔ نہ جانے ہم اپنی کونسی چھپی ہوئی جَبلت کو تسکین پہنچانے کا سامان کر رہے ہیں۔ حالانکہ ایسے بلاگز پر بعض لوگ تنقید تو کرتے ہیں، لیکن میں اِس کو تاریخ کا حِصہ بنانا چاہتا ہوں۔ ہمیں احساس اِس وقت ہوگا جب ہماری اخلاقیات کا پَارہ انسانی اِقدار کے نقطہ اِنجماد سے گِر جاۓ گا۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply