کراچی میں بوہری برادری نے عید منا لی

کراچی کی بوہری برادری مصری کلینڈر کی مناسبت سے آج عید الفطرمذہبی جوش وخروش سےمنارہی ہے۔

نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر بوہری بازار میں واقع طاہری مسجد میں ہوا، اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن وامن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک بھر کی طرح آج کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالفطر مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

کراچی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔

نمازعید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نماز عید کےموقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیےاور بوہری مساجد کو جانے والے راستے بند کردیے گئے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بوہری برادری مصری کیلنڈر کے مطابق عید اور دیگر تہوار مناتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply