توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہیں گرفتار کرلیاگیا، بشریٰ بی بی کا میڈیکل مکمل کرنے کے بعد الگ سیل میں منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچیں گئیں ۔ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ذرائع جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرک میں منتقل کردیاگیا ہے،بشری بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنہ مکمل کر لیا گیا، بشری بی بی کو الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کے سامان کی مکمل تلاشی اور فگر پرنٹس کا عمل بھی مکمل کرلیے گئے۔بشری بی بی کو آج توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید اور 787 ملین جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس سے قبل خبریں آرہی تھیں کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد نیب راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ احتساب عدالت کا حکم ملتے ہی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا جائے گا۔تاہم وہ خود اڈیالہ جیل گرفتاری دینے پہنچ گئیں تھیں۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشرا بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 1573 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں