لاہور میں دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں مسلسل آٹھویں بار اضافہ کر دیا گیا جس سے آٹا مزید 10 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ نئی قیمت 160روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
چکی اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق چکی کے آٹےکی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹےکی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکی آٹا مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8 ویں بار قیمت بڑھائی ہے، فائن آٹےکی 40 کلو کی بوری 12ہزار 600 روپےکی ہوگئی ہے جبکہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2ہزار 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ مرغی کےگوشت اور انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے انڈے 280 روپے درجن ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازیں کراچی میں بھی بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت 580 اور کہیں 600 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں