سو لفظوں کی کہانی ۔ وعظ

لڑکیوں کو انگریزی طرز تعلیم پر لگا دیا ،مخلوط نظام تعلیم نے معاشرہ کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔۔۔۔
بے حیائی کو فروغ دیا ہے۔ ۔۔۔میں پوچھتا ہوں بچیوں کو میڑک سے آگے تعلیم دلانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔؟ ۔۔
تم نے لڑکیوں کی کمائی کھانی ہے۔؟
وعظ کے بعد شیخ صاحب سیدھے ہاسپٹل گئے۔۔۔ جہاں ان کی اہلیہ داخل تھیں۔
وارڈ بوائے انہیں دیکھ کر انکی جانب لپکا اور دھیرے سے کہا ، آپ کی ہدایت پر لیڈی ڈاکٹر کا انتظام ہو گیا ہے۔۔۔
اب کوئی میل ڈاکٹر آپ کی اہلیہ کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply