کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں گیارہ سو پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈیکس بیالیس ہزار سات سو کی سطح پر پہنچ گیا۔
نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے اور جولائی میں متوقع عام انتخابات سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس سے مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری دیکھی گئی ۔ کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ سو پوائنٹس اضافے سے بیالیس ہزار سات سو پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار چھیانوے پوائنٹس اضافے سے بیالیس ہزار سات سو چوالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں تین سو انتالیس کمپنیوں کے چودہ کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا جس میں ایک کروڑ انتالیس لاکھ شیئر کے ساتھ فوجی سیمنٹ مارکیٹ لیڈر رہی، اس کے علاوہ پاکستان الیکٹرون، ٹی آر جی پاکستان اور فیصل بینک کے حصص سرگرم رہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں