پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں  گیارہ سو پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈیکس بیالیس ہزار سات سو کی سطح پر پہنچ گیا۔

نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے اور  جولائی میں متوقع  عام انتخابات  سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس سے مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری دیکھی گئی ۔ کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس  گیارہ سو پوائنٹس اضافے سے بیالیس ہزار سات سو  پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار چھیانوے پوائنٹس اضافے سے بیالیس ہزار سات سو چوالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آج مارکیٹ میں تین سو انتالیس کمپنیوں کے  چودہ کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا جس میں  ایک کروڑ  انتالیس لاکھ شیئر کے ساتھ  فوجی سیمنٹ مارکیٹ لیڈر رہی، اس کے علاوہ   پاکستان الیکٹرون، ٹی آر جی پاکستان اور فیصل بینک کے حصص سرگرم رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply