شب برات:دل کھلا رکھیں

جناب زاہد صدیق مغل صاحب نے بالکل بجا فرمایا کہ شب برات و شب قدر وغیرہ کے مواقع پر وہابی مسجد کا مولوی پڑوس کی سنی مسجد کے مولوی سے جیلس ہوتا ہے، اللہ کے بندو! دل کھلا رکھو، شب برات کو لوگوں کو عبادت بھی کرنے دو اور سیلیبریٹ بھی کرنے دو۔ لاتعداد روایات شب برات سے متعلق مروی ہیں ، اگرچند ایک پر بھی آپ کو اعتماد ہے تو بھی اس”جہاد” میں اتنا وقت صرف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ نہیں جی! اس رات کی فضیلت میں کچھ ثابت نہیں، ایسے ہی لوگوں نے من گھڑت روایات پر فضیلتیں گھڑ لی ہیں! ایک طرف آپ لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ لوگ دنیا میں منہمک ہو گئے ہیں ، عبادت کی طرف رغبت نہیں اور دوسری طرف کسی رات کوئی عبادت کو لپکتا ہی ہے تو اسے بدکانے میں لگ جاتے ہیں کہ اس رات میں عبادت ثابت ہی نہیں۔ دل کھلا رکھیے جناب ، کوئی کرتا ہے عبادت تو کر لینے دیجیے۔

Facebook Comments

ڈاکٹر شہباز منج
استاذ (شعبۂ علومِ اسلامیہ) یونی ورسٹی آف سرگودھا،سرگودھا، پاکستان۔ دل چسپی کے موضوعات: اسلام ، استشراق، ادبیات ، فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اس سے متعلق مسائل،سماجی حرکیات اور ان کا اسلامی تناظر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply