مختصر کہانی۔۔۔۔بے حسی

مجھے سیلفی بنانے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔
اس نے بہت جوش سے بتایا۔۔۔
اب تک کہاں اور کن لوگو کے ساتھ سیلفیاں بنا چُکے هو؟میں نے متجسس نگاہوں سے اُسے دیکھتے ہوئے سوال کیا!!!
اپنے علاقہ کی مشہور شخصیات اور مُلک کے تمام درباروں پر صاحبِ دربار کی قبر کے ساتھ۔۔۔۔۔۔ صرف اسی مقصد کے لیے دور دراز کا سفر کرتا ہوں۔
واقعی۔۔۔؟؟؟میں نے عجیب نظروں سے اُسے دیکھا!
اور اب تک کی آخری سیلفی تم نے کہاں اور کس کے ساتھ بنائی تھی؟
میں نے اُس کی گفتگو میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئےپوچھا ۔۔
“لعل شہباز قلندر کے مزار پر۔۔خود کش دھما کےکے بعد کٹی پھٹی لاشوں کے ساتھ“
اُس نے تمتماتے چہرے کے ساتھ بتایا جس پر بے حسی نمایاں تھی۔

Facebook Comments

اسما مغل
خیالوں کے سمندر سے چُن کر نکالے گئے یہ کچھ الفاظ ہی میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply