نعمت

پچھلے ہفتے ڈاکٹر کے پاس گیا۔۔۔۔۔
میری عادت ہے جس سے ملتا ہوں اس کے اُس مقام تک پہنچے کی وجہ لازمی پوچھتا ہوں۔
کہتا ،میری ماں مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتی تھی۔۔۔۔ خود بھی ڈاکٹر تھی۔۔۔۔۔
پڑھائی میں رہنمائی کرتی رہی آج ان کی وجہ سے ہی ڈاکٹر ہوں۔
بزنس مین سے ملاقات ہوئی تو کہتا ۔۔۔
میری ماں لوگوں کے گھر کام کرتی تھی لیکن میری پڑھائی کسی بھی طرح اس نے متاثر نہ ہونے دی۔
آج جو کچھ بھی ہوں ماں کی وجہ سے ہوں۔
ایک ہوٹل پر کام کرنے والے بچے سے ہوٹل پر کام کرنے کی وجہ پوچھی تو کہتا میری ماں نہیں ہے۔۔۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply