• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسوڑھوں میں سوجن کی بڑی وجہ نکوٹین وکیفین کا غیرضروری استعمال

مسوڑھوں میں سوجن کی بڑی وجہ نکوٹین وکیفین کا غیرضروری استعمال

مسوڑھوں میں سوجن اور درد ایک ایسا مسئلہ ہے جو کسی کو بھی پریشان کر سکتا ہے ۔ عام طور پر دانتوں کے زیادہ تر مسائل معدے کی خرابی اور بڑھی ہوئی تیزابیت کے نتیجے میں رونما ہوتے ہیں ۔ اور جب دانتوں کے مسائل طول پکڑ جاتے ہیں تو پھر دانت پیٹ کے امراض کا سبب بن جاتے ہیں ۔ دانتوں کے امراض میں مبتلا افراد کو پہلے اپنے معدے کی درستگی پر توجہ دینی چاہئے ۔ کولا مشروبات ، بیکری مصنوعات ،  بادی اور مرغن غذائوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل کی ایک بڑی وجہ نکوٹین اور کیفین کا غیرضروری استعمال ہے۔ لہٰذا ان افراد کو چاہئے کہ  چائے ، چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے بنی مصنوعات سگریٹ نوشی اور کیفین اور نکوٹین پر مشتمل دیگر غذائوں کو فوری طور پر ترک کر دیں ۔ بطور علاج گیرو اور بھاٹا ہم وزن پیس کر پائوڈر بنالیں اور وقفے وقفے سے دانتوں اور مسوڑھوں پر لگا کر چھوڑ دیں اور منہ سے پانی بہنے دیں ۔ دو دن کے استعمال سے ہی دانتوں سے خون آنا بند اور مسوڑھوں کی سوزش ختم ہو جائے گی ۔ کیکر کی نرم مسواک کا متواتر استعمال بھی مسوڑھوں کی سوجن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply