دماغ کے کینسر میں اضافے کی بنیادی وجہ

اہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کے کینسر میں اضافے کی بنیادی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے۔

سائنسی جریدے جرنل آف انوائرنمنٹل اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق 1995ء سے 2015ء کے درمیان کیے گئے مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران دماغ کے کینسر میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

برین ٹیومر کے بڑھتے ہوئے ان واقعات کی وجہ طرز زندگی میں تبدیلی اور موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

سائنس دانوں نے ٹیومر کے مطالعے کے دوران دیکھا کہ زیادہ تر ٹیومر دماغ کے پچھلی جانب اور کان سے ذرا اوپری حصے میں پائے گئے۔

دماغ کے بالائی اور پچھلے حصے کے درمیانی حصے میں موجود ٹیومر عین کان کے اوپر موجود تھے، جس سے ممکنہ طور پر کہا جا سکتا ہے کہ دماغ کے ٹیومر کی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحقیق کے مطابق جیسے جیسے معاشرے میں موبائل کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے برین ٹیومر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply