76لاکھ بچے ماں کا دودھ پینے سے محروم

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 76 لاکھ بچے ماں کا دودھ پینے سے محروم رہتے ہیں۔ یونیسف نے مائوں کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ فیڈنگ سے متعلق عالمی سروے کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے امیر اور غریب ممالک میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی شرح میں فرق مزید بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ آمدنی والے اور ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں ماں کا دودھ پلانے کی شرح زیادہ ہے، مجموعی طور پر امیر ممالک کے 21 فیصد جب کہ غریب ممالک کے صرف 4 فیصد بچے ماں کے دودھ سے محروم ہیں اور عالمی سطح پر 76 لاکھ بچے سالانہ بریسٹ فیڈنگ سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر ترین ممالک میں آئرلینڈ سب سے کم بریسٹ فیڈنگ والا ملک ہے جہاں ماں کی دودھ پلانے کی شرح 55 فیصد ہے جب کہ سری لنکا ماں کا دودھ پلانے کے لحاظ سے سرفہرست ہے جہاں 99 اعشاریہ چار فیصد بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں۔ بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے پاکستان کا شمار متوسط آمدنی والے ممالک میں ہے اور یہاں 94 اعشاریہ چار فیصد مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply