زندگی کی 100بہاریں دیکھنےوالاواحدجاندارانسان ہی نہیں بلکہ دوسرےجانداربھی یہ اعزازحاصل کرسکتےہیں حال ہی میں برطاینہ میں ایک کچھوےنےزندگی کی 191بہاریں دیکھی۔
برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک پارک میں رہنے والا جوناتھن نامی یہ کچھوا دنیا کے معمر ترین جاندار کا اعزاز رکھتا ہے۔
برطانیہ میں مقیم اس معمر کچھوے نے گزشتہ دنوں ہی اپنی191 سالگرہ منائی ہے۔
جوناتھن 1832میں برطانیہ میں ہی پیدا ہوا تھا جبکہ اس کے تمام ساتھی کئی دہائیوں پہلے ہی اس کا ساتھ چھوڑ کر دنیا سے جا چکے ہیں۔بڑھاپے کی وجہ سے اس کے پورے جسم پر جھریاں پڑ چکی ہیں اور اس ہی لئے یہ زیادہ دیر حرکت بھی نہیں کر سکتا ۔
رپورٹس کے مطابق اس کچھوے کو50 سال کی عمر میں1882 میں سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا اور گزشتہ سال گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جوناتھن کو دنیا کا سب سے معمر کچھوا قرار دیا تھا۔
اس سے قبل دنیا کے سب سے معمر کچھوے کا اعزاز والا توئی ملیلا نامی کچھوے کے پاس تھا جو1965 میں188 سال کی متوقع عمر میں مر گیا تھا۔
سینٹ ہیلینا کی حکومت کے مطابق جوناتھن نابینا ہے اور وہ سونگھنے کی حس کھو چکا ہے اور اسے ویٹرنری ٹیم کی مدد سے کھانا کھلایا جاتا ہے۔
جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں