• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • عمران خان کا کراچی کیلئے دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان۔۔۔محمد حذیفہ

عمران خان کا کراچی کیلئے دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان۔۔۔محمد حذیفہ

1) کراچی کا بہت بڑا مسئلہ پانی ہے. ہم سب سے پہلے کراچی کا ایڈمنسٹریشن کا نظام بدلیں گے. ہم کراچی کے مئیر کا ڈائرکٹ الیکشن کروائیں گے اور میرٹ کی بنیاد پر ایسے بندے کو لائیں گے جس کو ایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو.

2) گورمنٹ اسکول.
کراچی شہر کے 70 فیصد بچے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھتے ہیں, گورمنٹ اسکولوں کا برا حال ہے. ہم اسکولوں کا نظام ٹھیک کریں گے اور بین الاقوامی معیار کی یہاں یونیورسٹیاں بنائیں گے.

3) ہسپتال.
ہم نے خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور سسٹم میں بہتری لائے. کراچی میں بھی عالمی معیار کے ہسپتال تعمیر کریں گے

4)پولیس.
کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ لاء اینڈ آرڈر ہے. یہاں پولیس لوگوں کی حفاظت کے بجائے ماورائے عدالت قتل کرتی ہے. نقیب اللہ محسود جیسے نوجوان کو پولیس نے قتل کردیا. راؤ انوار نے 440 لوگوں کا قتل کیا. جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو پولیس کا نظام ایسا بنائیں گے کہ رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی.

5) بزنس.
ہم بزنس کمیونٹی کی پوری مدد کریں گے. بزنس کیلئے وہ پرائمڈ لائیں گے جس سے انوسٹمنٹ آئے اور ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں. ہم پوری ذمہ داری لیتے ہیں کہ انڈسٹری کی سائیڈ کو بہتر کریں گے.

6)بجلی.
لوگوں کو بجلی فراہم کرنا گورمنٹ کی ذمہ داری ہے. یہ ذمہ داری ہم لیں گے, بجلی کی چوری کو ختم کریں گے اور سستی بجلی دلوائیں گے.

7)گراونڈ.
پاکستان کی ستر فیصد آبادی نوجوان ہے. مگر یہاں کھیلوں کے گراونڈ نہیں ہیں. ہم نے پختونخواہ میں 100 سے زائد نئے گراونڈ بنوائے ہیں. ہم کراچی میں بھی کھیلوں کے نئے گراونڈ بنائیں گے.

8)ماحولیات.
پاکستان میں گلوبل وارمنگ کا بہت بڑا خطرہ ہے.آپ اگر کراچی کا بذریعہ ہوائی جہاز سفر کریں تو آپ کو صرف سیمنٹ نظر آتا ہے جو کہ گرمی پیدا کرتا ہے جبکہ درخت ٹھنڈک. ہم میں نے ایک صوبے میں ایک ارب درخت لگائے ہیں ہم یہاں بھی اس منصوبے کو شروع کریں گے.

9)سرکلر ریلوے.
کراچی بہت گنجان آبادی والا شہر ہے جہاں ٹریفک بہت زیادہ ہے. ہم کراچی سرکلر ریلوے کو بحال کریں گے جو لوگوں کیلئے سہولت کا باعث بنے گا.

Advertisements
julia rana solicitors

10)روزگار.
بیروزگاری ایک ظلم ہے. ہم کراچی میں اسکلز سینٹرز بنائیں گے اور نوجوانوں کو قرضے دیں گے. بے روزگاری ختم کرنے کیلئے پالیسیز بنائیں گے.

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply