• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ جناح ہاؤس،عمران خان نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کردیا

سانحہ جناح ہاؤس،عمران خان نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کردیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ سانحہ جناح ہاؤس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہنا تھا کہ 9مئی کواحتجاج کے دوران 25 افراد شہید ہوئے 700 افراد زخمی جبکہ ساڑھے 7 ہزار افراد جیلوں میں زیرحراست ہیں۔ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے شاید میری گرفتاری سے قبل یہ آخری بیان ہو۔ اگر میری رہائش گاہ پر دہشت گرد موجود ہیں تو باقاعدہ مہذب طریقے سے سرچ وارنٹ لے کر آئیں آپ کو سارا گھردکھا دیتے ہیں ۔ اگر دہشت گرد موجود ہیں تو ان سے تو مجھے بھی خطرہ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پاک فوج کو پی ٹی آئی کے سامنے کھڑی کرناچاہتی ہے اور اپنے مشن میں کامیاب ہے۔کیونکہ یہ پرانے سیاست دان ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے بات کریں مسئلہ حل کریں ۔ اس وقت تک سیاسی استحکام آہی نہیں سکتا جب تک الیکشن نہ ہو۔ میری اپیل ہے اس ملک کو بچائیں اور الیکشن کروائیں ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران پورا زور لگا رہے ہیں۔ عمران خان کو نہیں آنے دینا پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن میں نہیں آنا ان کو بس یہ خوف لگا ہوا ہے کہ عمران خان آکر ہمارا این آر او نہ واپس لے لے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے پوری دنیا میں اپنی فوج کا دفاع کیا۔ کوئی دوسرا پاکستانی بتا دیں جس نے انٹرنیشنل میڈیا پر پاک فوج کا اتنا دفاع کیا ہو جتنا میں نے کیا؟ ہمیشہ کہتا رہا کہ فوج کمزور ہوئی تو ہمارا وہی حال ہوگا جو شام، عراق وغیرہ کا ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک پاکستان چھوڑنے کا نہیں سوچا میرا پاکستان کے سوااور کوئی گھر نہیں۔“یہ لوگ کامیابی سے وہ کام کررہے ہیں جو ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے مشرقی پاکستان میں دیکھا۔ بھٹو نے اپنا اقتدار بچانے کے لئے ملٹری کو سب سے بڑی جماعت سے لڑایا۔ آج یہ لوگ جان بوجھ کر فوج کو سب سے بڑی سیاسی جماعت لڑوا رہے ہیں”۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اداروں میں مداخلت نہیں کرتا اگر میں نے آرمی چیف کو ہٹانا ہوتا تو پچھلا آرمی چیف جو میرے خلاف سازش کر رہا تھا اس کو ہٹا دیتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply