• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی طیارے میں ہچکولے، مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

برطانوی طیارے میں ہچکولے، مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے کے ہچکولے کھانے سے دو مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی یونان کے جزیرے کورفو سے لندن جانے والی ایک پرواز حادثے کا شکار ہوتے بال بال بچ گئی۔

پرواز میں 181مسافر سوار تھے، جسے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بدترین ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوائی جہاز اس دوران اچانک 200 میٹر نیچے آ گیا اور اس قدر شدید ہچکولے آئے کہ عملے کے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ان میں سے دو لوگوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

طیارے کے بحفاظت اترتے ہی زخمی لوگوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پبلک نیوز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply