اصل مالک

یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں۔
وزیراعظم نے خطاب کے دوران کہا۔
حکمران سیاسی حیثیت کھو چکے ہیں۔ ملک کے حکمران خود کو مالک کہلانے کے اہل نہیں رہے۔۔۔
اس ملک کے مالک ہم ہی ہیں۔
الیکشن میں اِس بات کا خلاصہ ہوجائے گا۔
اپوزیشن جماعت کے لیڈر نے جلسے میں کہا۔
تمام سیاسی جماعتوں نے مایوس کیا ہے۔ ملک کے اصل مالک ہم عوام ہی ہیں۔ طاقت کا اصل سرچشمہ تو عوام ہوتے ہیں۔
عوام نے متفقہ بیان دیا۔
پھر ایک ٹوئیت نے ملک کے اصل مالک اور طاقت کے سرچشمہ کا پتہ بتا دیا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply