• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سگریٹ پینے والے اور نہ پینے والوں کو کیا انجام ہوتا ہے اس وائرل ویڈیو میں دیکھیں

سگریٹ پینے والے اور نہ پینے والوں کو کیا انجام ہوتا ہے اس وائرل ویڈیو میں دیکھیں

آپ نے باربار پڑھا ہوگا کہ سگریٹ نوشی صحت کیلئے انتہائی مضر ہےاور اس متعلق اپنے کئی اشتہار بھی دیکھے ہوں گے اور مختلف تحقیقیں بھی پڑھی ہوں گی۔ لیکن یہ وائرل  ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔

نورتھ کارولینا  سے تعلق رکھنے والی نرس امانڈا ایلڑ نے حال ہی میں دو ایسی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی جس میں سے ایک ویڈیو  سگریٹ پینے سے متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کی ہےاور ایک ویڈیو صحت مند پھیپھڑوں کی۔

دیکھیں ویڈیو:

اس ویڈیو میں دکھایا جارہا ہے کہ کیسے سگریٹ پینے کی وجہ سے پھیپھڑیں متاثر ہوتے ہیں ۔

ویڈیو کے کپشن میں لکھا گیا کہ ‘بیس سال تک روزانہ ایک پیکٹ سگریٹ پینے والے لوگوں کے پھیپھڑے اور سگریٹ نہ پینے والے لوگوں کے پھیپھڑوں کا موازنہ ۔ کیا آپ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی سگریٹ پینا پسند کریں گے؟’

Advertisements
julia rana solicitors

یہ ویڈیو 23 اپریل کو فیس بک پر پوسٹ کی گئی جبکہ اب تک اس ویڈیو پر 4 کروڑ ویوز آچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply