ٹریفک کا دھواں وزن بڑھنے کا سبب

یہ سن کر آپ لوگوں کو بہت حیرانگی ہوگی کہ فضائی آلودگی آپ کے وزن میں اضافہ کر رہی ہے ۔ اس بات کا انکشاف اونٹاریو کے ریسرچر ہونگ چن نے کیا ہے کہ ہمارے وزن میں اضافہ صرف جنک فوڈ ہی نہیں بلکہ ہماری فضائی آلودگی بھی اس میں برابر کی شریک ہے۔ اس بات کو انہو ں نے یوں واضح کیا کہ جب دو افراد ایک جیسا کھانا کھاتے ہیں اور ایک جیسی ہی ایکسر سائز کرتے ہیں لیکن اس میں سے صرف ایک شخص ہی اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ ہونگ چن نے اس کی وجہ فضائی آلودگی کو قرار دیا ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کچھ لوگوں ایسے ہوتے ہیں جن کو ہوا بھی لگے تو وہ موٹے ہوجاتے ہیں حتٰی کہ سگریٹ کا دھواں اور ٹریفک کا دھواں بھی ان کے وزن میں بڑھنے کا سبب بن جاتا ہے۔ اوہایو سٹیٹ یونیورسٹی کی ریسرچر قنگھوا سن نے اس با ت کو ثابت کرنے کے لئے ایک چوہے پر اس کا ٹیسٹ بھی کیا ۔ اس ٹیسٹ میں انہوں نے ایک چوہے کو مختلف فضائی آلودگی میں رکھا اور اس کے علاوہ چوہے کو سگریٹ کے دھویں کے پاس بھی رکھا گیا۔ لیکن چوہے کو ایسی کوئی بھی غذا نہیں دی گئی ، جس سے اس کے وزن میں اضافہ ہو۔ دس ہفتوں کے بعد جب چوہے کا معائنہ کیا گیا تو ریسرچر یہ دیکھ کے حیران رہ گئے کہ چوہے کا وزن فضائی آلودگی کی وجہ سے بیس فیصد بڑھ گیا تھا۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی کی وجہ سے اس کے پھیپھڑے بھی اثر انداز ہوئے تھے۔ آج کل کے دور میں بڑھتی ہوئی آلودگی انسانی جان کے لئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔ فضائی آلودگی نہ صرف انسانوں کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ جانور اور پرندے بھی اس سے اثرانداز ہو رہے ہیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول میں آلودگی کو بڑھنے نہ دیں۔ پودوں اور درختوں کو لگانے کے لئے کوششیں تیز کریں ، کیونکہ جب فضا اچھی اور خوشگوار ہوگی تو آپ کی صحت بھی اچھی اور صحت مند ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply