شکار

پاکستان کے مزدورو! ایک ہو جاؤ ۔۔۔
بزرگ مزدور لیڈر نے نعرہ لگایا۔
کیوں؟“ میں نے سوال کیا۔
صنعتکاروں سے اپنا حق چھیننے کیلئے ۔۔
لیکن پاکستان میں تو بڑی صنعتیں بندہو گئیں
صبح کھل جائیں گی، آج تعطیل ہے نا۔
انہیں بند ہوئے چوالیس برس گزرے جب
مزدوروں کی حکومت نے قومی ملکیت میں لیا تھا۔۔۔
اب تو ہر چیز باہر سے آتی ہے ۔۔۔
مزدور لیڈر پریشان نظر آئے۔۔۔۔پوچھا ،
لیکن چھوٹی صنعتیں تو باقی ہیں نا ۔۔۔؟
کچھ ہیں تو سہی ، تھوڑی بہت۔۔
اچھا۔۔۔ وہ خوش ہوگئے، پھر نعرہ لگایا،
پاکستان کے مزدورو ! ایک ہو جاؤ۔
ابھی کچھ صنعتیں باقی ہیں !

Facebook Comments

فاروق احمد
کالم نگار ، پبلشر ، صنعتکار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply