• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سام سنگ کا نیا ‘گیلیکسی ایکس’ 3 اسکرین پر مشتمل ہوگا؟

سام سنگ کا نیا ‘گیلیکسی ایکس’ 3 اسکرین پر مشتمل ہوگا؟

بین الاقوامی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ سام سنگ رواں یا اگلے سال کسی بھی وقت 3 تہوں پر مشتمل فولڈ ایبل اسکرین والا فلیگ شپ فون متعارف کرائے گا، جس کو گیلیکسی ایکس کا نام دیا جارہا ہے۔

اس بات کو ہضم کرنا تھوڑا مشکل ہے کہ ایک فون میں ایک یا 2 نہیں بلکہ 3 اسکرین یا ایل ای ڈی پینل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوائس کی مڑی ہوئی تہیں کھولی جائیں تو اس کی 3.5 کے 2 ایل ای ڈی پینل مل کر ایک 7 انچ کا ڈسپلے بناتی ہیں، یعنی آپ کو آئی پیڈ منی جتنا بڑا فون بن جائے گا۔

اس فون میں موجود تیسرا ایل ای ڈی پینل اس وقت استعمال ہوگا جب یہ ‘فون موڈ’ پر ہوگا اور ‘ٹیبلیٹ موڈ’ پر یہ پینل غائب ہوجائے گا۔

اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ فون دیگر کمپنیوں کو دنگ کردے گا اور صارفین کو ہوسکتا ہے بہت زیادہ پسند آئے۔

سام سنگ کے کاغذ کی طرح مڑ جانے والے فون کے حوالے سے افواہیں تو 2011 سے سامنے آرہی ہیں، جب اس کمپنی نے ایک ٹرانسپیرنٹ اور فولڈ ایبل ٹیبلیٹ کی کانسیپٹ ویڈیو ریلیز کی تھی۔

مگر رواں سال سام سنگ کے ایک عہدیدار نے موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران کہا تھا کہ کمپنی دنیا کے پہلے فلیگ شپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کو جلد از جلد صارفین کے لیے پیش کرنا چاہتی ہے۔

اب کہا جارہا ہے کہ یہ فون 2018 کے آخر یا اگلے سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے، تاہم اس میں کتنی صداقت ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل ایپل اور چینی کمپنی ہواوے بھی اسی طرح کا فون لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply