جوڑوں کے امراض کا علاج آپ کے کچن میں؟

پانی میں بیکنگ سوڈا کو ملا کر پینا جوڑوں کے درد میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔یہ دعویٰ یورپی ملک جارجیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا۔

لگ بھگ ہر کچن میں موجود بیکنگ سوڈا جوڑوں کے امراض کے شکار افراد کے دفاعی نظام کو متاثرہ حصوں پر حملہ آور سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے جو کہ تکلیف دہ ورم کا باعث بنتا ہے۔

میڈیکل کالج آف جارجیا کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیکنگ سوڈا ملے پانی کا 2 ہفتے تک استعمال لوگوں کے اندر جسمانی دفاعی نظام کے ایسے خلیات کو کم کرتا ہے جو کہ جوڑوں میں ورم کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ جسمانی ورم سے لاحق ہونے والے امراض کا ممکنہ طور پر ایک محفوظ طریقہ ہے۔

محققین کے مطابق بیکنگ سوڈا اندرونی اعضاءمیں موجود ان خلیات پر اثرانداز ہوتا ہے جو کہ جسم کو خبردار کرتے ہیں کوئی نقصان دہ یا حملہ آور داخل ہوا ہے اور اس کے لیے ردعمل ظاہر کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بیکنگ سوڈا ملا پانی پینا ان خلیات کو دفاعی نظام کے ردعمل کو شروع کرنے سے روک سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس تحقیق کے دوران جب صحت مند افراد کو بیکنگ سوڈا ملے پانی کو پلایا گیا تو ان میں مخصوص خلیات کے علاوہ ٹی سیلز کی سطح میں بھی کمی دیکھی گئی جنھیں جسمانی ورم کی ایک بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply