• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئٹہ: کوئلے کی کان سے مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تعداد 23 ہوگئی

کوئٹہ: کوئلے کی کان سے مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تعداد 23 ہوگئی

گزشتہ روز مارواڑ اور سورینج میں کان کے منہدم ہونے کے الگ الگ واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں متعدد مزدور پھنس گئے تھے۔

چیف مانئنز انسپکٹر کے مطابق سورینج میں گزشتہ روز کوئلے کی کان بیٹھنے سے 9 مزدور پھنس گئے تھے جس میں سے 2 کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جب کہ آج مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

کان کے بیٹھنے کے دونوں واقعات میں اب تک مجموعی طور پر 23 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور سورینج حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کی جائے گی جس کی منظور سیکرٹری معدنیات دیں گے اور دونوں حادثات کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے مارواڑ اور پھر سورینج میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے، مارواڑ میں کان بیٹھنے کی وجہ میتھین گیس بھرجانے کے باعث دھماکے کو قرار دیا جارہا ہے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بھی اس کی تصدیق کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مارواڑ میں کان کے بیٹھنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوئے تھے جن کی لاشیں گزشتہ روز ہی نکالی گئیں جب کہ صدر کول مائنز لیبر یونین بخت نواب نے 16 کان کنوں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply