کوٹلہ کی سڑکوں پر خوبصورت بھکارنوں کی بھر مار

کوٹلہ میں خوبرو بھکارنوں کی یلغار،سرخی پاؤڈر لگائے ہوئے بھکارنیں چکنی چپڑی باتوں سے دوکانداروں سے پیسے نکلوا لیتی ہیں،تفصیل کے مطابق اورگردو نواح میں پیشہ ورخوبرو بھکارنوں کی یلغار ہو چکی ہے کچھ عرصہ قبل بھکاری صرف جمعرات کو ہی نظر آتے تھے لیکن اب یہ سلسلہ جمعرات اور اتوار دو دن بلکہ روزانہ کی بنیاد پر چل نکلا ہے، جن میں خوبرو بھکارنوں کی اکثریت ہوتی ہے جوکہ سرخی پاؤڈر لگا کر نکلتی ہے اور دو کانداروں سے ہنس ہنس اور ذومعنی فکرے بول کر ان سے منہ مانگی بھیک وصول کرتی ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے بعد کافی عرصہ پہلے بھکاریوں کیخلاف آپریشن کرکے انہیں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد دوبارہ بھکاریوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے،پبلک مقامات پر پولیس،انتظامیہ کی موجودگی میں بلا خوف و خطر بھکارنیں اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ،پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply