سو لفظ: ایسے آن مائی فرینڈ

اویس میرا بہترین دوست ہے۔
اس کا ایک بڑا بھائی اور ایک بہن ہے۔
اس کے ابو بینک میں کام کرتے ہیں۔
وہ لوگ بہت امیر ہیں۔
اس کے پاس اپنا آئی فون اور لیپ ٹاپ بھی ہے۔
اویس روزانہ وین میں سکول آتا ہے۔
وہ سو روپے روزانہ سکول لاتا ہے۔
وہ مجھے تحفے بھی دیتا ہے اور کینٹین سے چیز بھی لے کر دیتا ہے۔
اسے معلوم ہے کہ میرے ابو پشاور میں ایک دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔
اگر میرے ابو زندہ ہوتے تو میں بھی وین میں سکول آتا اور مجھے بھی سو روپے روزانہ ملتے۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply