مکالمہ نمبر 01

٭٭٭٭٭ کاونٹ ڈاون ٭٭٭٭٭

باس : ” صحافی کا کیا ہوا ؟ ”

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

ماتحت : ” سر ای سی ایل سے نام نکال دیا ہے اسکا ”

باس : ” ای سی ایل میں نام ڈالا کیوں تھا ”

ماتحت : ” سر میں سمجھا تھا ، آپ ایسا چاہتے ہین ”

باس : ” پھر اب نام نکالا کیوں ہے ”

ماتحت : ” سر میں سمجھا اب آپ نام نکلوانا چاہتے ہیں ”

باس : ” خبر کی تردید کیوں کی ”

ماتحت : ” سر میں سمجھا آپ بھی کریں گے اس لیئے میں نے بھی کر دی ”

باس : ” مگر ہم نے تو خبر کی تردید نہیں کی ”

ماتحت : ” جی سر اس بات پر ہمیں حیرانگی ہے ”

باس : ” خبر لیک کس نے کی ”

ماتحت : ” سر اسکا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ”

باس : ” کب تک لگ جائے گا سراغ ”

ماتحت : ” سر بس بہت جلد پتہ چل جائے گا ”

باس : ” ہم نے سوچا ہے کہ خبر لیک کرنے والے کو نشان عبرت بنا دیا جائے ”

ماتحت : ” سر آپ کے پاس وقت بہت کم ہے ، آپ خبر کی تردید کیوں نہیں کر دیتے ”

باس : ” ہم بھی وہی کریں جو تم کر رہے ہو تو تم میں اور ہم میں فرق کیا رہ جائے گا ، بولو ہم میں اور تم میں فرق ہے یا نہیں ؟ ”

ماتحت : ” جی جی سر فرق تو ہے ”

باس : ” کیا فرق ہے ”

ماتحت : ” سر آپ بادشاہ ہیں ، ہم رعایا ہیں ”

باس : ” گڈ تمہارا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ سنو ہم خبر کی تردید کر سکتے ہیں مگر ایک شرط ہے ”

ماتحت : ” جی سر حکم کریں ”

Advertisements
julia rana solicitors london

باس : ” یہ کاونٹ ڈاون بند کر دو ”

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

کاشف رفیق محسن
اسلام انسانیت کا مذہب ہے ،انسانیت ہی میرا مذہب ہے اور انسانیت ہی اسلام کا اصل چہرہ ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply