اندھیرا۔۔۔حسام درانی

اندھیرا مطلب روشنی کا نا ہونا، اس لفظ کو ہماری روز مرہ زندگی میں منفی انداز میں ہی لیا جاتا ہے، لیکن کیا کبھی ہم نے سوچا کہ اندھیرے کا مطلب کیا ہے؟ کیوں ہم نے اسے رات کی تاریکی کے ساتھ ہی جوڑ رکھا ہے؟۔اور دیکھا جائے تو اندھیرا تو اکثر دن کے اجالے میں ہوتا ہے،کیونکہ اندھیرا ہے انسانی خواہشات کا بڑھنا اور انسان کا ان کی تکمیل کے لیے بھاگتے رہنا، اندھیرا ہے معاشرے میں سے قانون کا معیار بدل جانا، اندھیرا ہے معاشرے میں سے انسانیت کا ختم ہو جانا ، اندھیرا ہے جب ہماری نگاہ ہمارے اپنے قدموں سے آگے نہ جا پائے، اندھیرا ہے ،ظلم کا بڑھ جانا، اور اندھیرا ہے اسی ظلم کے خلاف اُف تک نہ کرنا، اندھیرا ہے اپنوں کا حق مارنا، اندھیرا ہے مذہب پر اداکاروں اور بھانڈوں کا قابض ہونا، اندھیرا ہے بے عملوں کا نصیحت کرنا، اندھیرا ہے اچھے حکمرانوں کا نہ آنا ۔اندھیرا ہے غلط بات پر ڈٹ جانا، اندھیرا ہے شریف کو بزدل اور بدمعاش کو بہادر کہنا، اندھیرا ہے جھوٹ بولنا، اور اندھیرا ہے تعلیم کا تو بڑھ جانا لیکن علم کا نہ ہونا۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئیں ہم سب مل کر اس چڑھے دن کے اندھیرے کو دور کریں، آئیں علم ، انصاف ، برداشت، انسانیت ، محبت ، آگہی کا چراغ جلائیں اور جس دن آپ اور میں ان چراغوں میں سے ایک آدھ بھی جلانے میں کامیاب ہو گئے تو باقی ماندہ چراغ خودنخود جلنے شروع ہو جائیں گے، اور یقین رکھیں تب ہماری راتیں بھی اتنی ہی روشن ہو جائیں گی، جتنا روشن دن لگتا ہے۔ اور ہمارے باطن بھی ہمارے ظاہر کی طرح اجلے اور روشن ہو جائیں گے۔

Facebook Comments

حسام دُرانی
A Frozen Flame

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”اندھیرا۔۔۔حسام درانی

  1. اندھیرے کا روشن پہلو آشکارا کرنے کا شکریہ حسام بھائی … کاش یہی اندھیرا ہماری کجی کوتاہیوں گناہوں کا پوشاک بھی بن پاتا
    مختصر مگر شاندار مضمون.

Leave a Reply