• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آپ کے دوستوں سے زیادہ ان کے دوست آپ کے بارے میں کیسے جانتے ہیں؟

آپ کے دوستوں سے زیادہ ان کے دوست آپ کے بارے میں کیسے جانتے ہیں؟

ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سماجی رابطے کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ فیس بُک آپ کی وہ ذاتی معلومات بھی افشاء کر سکتی ہے جو آپ فیس بُک پر ظاہر نہیں کرتے۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ معلومات کی اس منتقلی کا عمل، آپ کے فیس بُک فرینڈلِسٹ میں موجود افراد کے دوستوں کے ذریعہ ہوگا۔

تحقیق کاروں کا یہ کہنا ہے کہ ہر وہ شخص جو انٹرنیٹ پر آن لائن موجودگی رکھتا ہے، اس کے لئے اپنی ذاتی معلومات خفیہ رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اس مطالعہ کے مطابق ایسے بہت سے طریقے موجود ہیں جن سے اس معلومات کی تشہیر ممکن ہے جسے لوگ ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔

تحقیق کاروں نے کچھ ایسے ڈیٹابیس استعمال کئے جن پر مختلف اقسام کی معلومات موجود تھیں۔ یہ معلومات فیس بُک نے اشتہاروں تک اور گروپس سے باہر منتقل اس وقت کی ہوتی ہیں جب لوگ اپنی پروفائل کو ‘فرینڈز آف فرینڈز’ کے لئے ظاہر کردیتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے یہ بات بھی واضح کی کہ عام طور پر جب لوگ فیس بُک پر کسی کو دوست بناتے ہیں تو اس کی عمر، قومیت اور سیاسی عقائد ان سے تقریباً ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر کوئی فرد فیس بُک پروفائل پر اپنی ذاتی معلومات کی تشہیر نہ بھی کرے تب بھی ان چیزوں کا بالکل درست اندازہ با آسانی لگایا جاسکتا ہے۔ اس طریقے کو تحقیق کار ‘ہوموفِلی’ یعنی ایک جیسی چیزوں کے لئے پسندیدگی کہتے ہیں۔

اگر کسی فیس بُک صارف کی جنس پتا کرنی ہو تو اس کا اندازہ صرف اس بات سے نہیں کیا جاسکتا کہ اس انسان کے فیس بُک پر ذیادہ دوست مرد ہیں یا عورتیں۔ کیونکہ ذیادہ مردوں کو دوست بنانے والے خواتین اور مرد دونوں ہوسکتے ہیں۔

البتہ اس تحقیق کے مطابق صارفین کی جنس کا اندازہ بھی درست طریقے سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس طریقے کو ‘مونوفِلی’ کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے ‘ایک ہی چیز کے لئے پسندیدگی’۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ جب فیس بُک رابطوں میں ‘ہوموفِلی’ موجود نہیں بھی تھی تب صرف ‘مونوفِلی’ کے ذریعے دوستوں کے دوست بعض معلومات جیسے جنس وغیرہ کا اندازہ کر سکتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے ڈیٹا بیس سے فیس بُک صارفین کے دوستوں کے لئے بعض معلومات چھپا دیں اور ان کے دوستوں کے ذریعہ پروفائل سے چھپی ہوئی معلومات کا اندازہ کروایا گیا۔

اس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ شاید آپ کے دوست آپ جیسے خیالات اور خصوصیات نہیں رکھتے ہونگے مگر ان کے دوسرے دوستوں اور آپ میں بعض چیزیں ایک جیسی ہونے کا امکان ہے۔

اس لئے اس بات پر اعتبار کرنا ٹھیک نہیں ہے کہ اگر فیس بُک پر آپکی معلومات چھپی ہوئی ہے تو وہ محفوظ ہے۔ صرف آپ کی فیس بُک پر موجودگی ہی

آپ کی معلومات کو عام کرنے کے لئے کافی ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

Save

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply