سافٹ ڈرنکس قبل از وقت بالوں کی سفیدی کی وجہ

سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں، مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا۔ خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائیں۔ اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔ جی ہاں کچھ غذائیں بالوں میں سفیدی کو قبل از وقت نمودار کر دیتی ہیں۔ چینی کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو بہت تیز رفتاری سے سفید کر سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسی طرح نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ سافٹ ڈرنکس بھی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، روزانہ کی مقدار میں ان کا استعمال قبل از وقت چاندی کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ جسم میں کاپر کی کمی بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply