فیشل یوگا کیسے کریں ؟‎

فیشل یوگا چہرے کی ایسی ورزش ہے جس میں یوگا کے قاعدوں کا استعمال کیا جاتا ہے  . فیشل  ورزش جلد کی ٹون  بہتر بنانے اور شکنیں دور کرنے کے لیے مفید تصور کی جاتی ہے .   یہ  ورزش  چہرے کے 57 مسلز  کو مدنظر رکھ کر اس طرح ترتیب دی گئی ہیں  کہ انہیں کرنے سے خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہنی تناؤ  میں کمی واقع ہوتی ہے  . یوگا ورزش جلد کی شگفتگی میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے  اور چہرے سے جھریاں ختم کرکے  آپ کو لمبے عرصے تک حسین و  جوان رکھتی ہے .

Advertisements
julia rana solicitors london

اگر ہو نٹوں  کے یوگا کی بات کی جائے  تو اسکا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ ہنستے ہوئے ہونٹوں کو اندر کی طرف سکیڑ لیں .  اس سے ہو نٹوں  کے اردگرد موجود مسلز  کی ورزش ہوگی اور   ہونٹ  مضبوط اور شیپ میں رہیں گے .  ہونٹوں کی ورزش کے بعد اب ناک کے ذریعے سانس لیں اور اپنی مٹھی اور پورے چہرے کو  زور سے بھینچ لیں .  اس سے سارے مسّلز  کی ورزش ہو جائے گی . اب  زبان کو باہر نکالیں سانس کو باہر چھوڑیں  آنکھوں کو  اوپر نیچے حرکت دیں  اور مٹھیاں کھول دیں . یہ  ورزش روزانہ تین بار کریں .  اس کے بعد منہ کے ذریعے ہوا بھریں  اور ہوا کے ذریعے منہ کو اس طرح  پھلائیں  جیسے آپ بگل بجا رہے ہوں . ایک منٹ تک اسی پوزیشن میں رہیں اور پھر آہستہ آہستہ ناک کے ذریعے سانس خارج کریں .  یہ عمل پانچ بار کریں اس عمل   سے ڈھیلی پڑتی ہوئی جلد میں تناو پیدا ہوگا  .  یہ چہرے کی شکنیں دور کرنے اور گالوں کو ٹون کرنے کے لیے زبردست ورزش ہے .

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply