متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون نے شادی کے تین برس بعد ہی خاوند سے طلاق لینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ، خاتون نے اپنے خاوند کے موبائل فون سے اپنے نمبر پر طلاق کا ایس ایم ایس ٹائپ کر کے بھجوا دیا اور بعد میں عدالت میں دعویٰ کر دیا کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دی ہے۔
خاتون کے شوہر نے عدالت میں اس بات کا اقرار کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق کا پیغام نہیں بھجوایا ، وہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے رات کو خاوند کے سونے کے بعد اس کے موبائل اپنے موبائل پر میں تمہیں طلاق دیتا ہوں کا ایس ایم ایس تین بار بھجوا دیا اور صبح شور مچا دیا کہ اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی ہے۔

بعد ازاں عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالتی اہلکار نے جب اس سے موبائل پر آنے والے ایس ایم ایس کے ذریعے کا دریافت کیا تو وہ سٹپٹا گئی اور گھبراہٹ میں اس نے تسلیم کر لیا کہ اس نے طلاق کا ایس ایم ایس خود ہی ٹائپ کر کے بھجوایا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں