• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لہسن، لیموں اور دھنیا زہریلے مواد کے خاتمے میں معاون

لہسن، لیموں اور دھنیا زہریلے مواد کے خاتمے میں معاون

لہسن کے استعمال سے جلد اور بال خوبصورت ہوتے ہیں اور معدے میں بچا ہوا زہریلا کھانا بھی ختم ہوجاتا ہے۔

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لہسن، لیموں اور دھنیا جسم سے زہریلے مواد کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق قدرت کی جانب سے پیدا کی گئی سبزیوں میں ایسی خوبیاں موجود ہیں جن سے ہم بے خبر ہیں تاہم ان کے باقاعدہ استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کے استعمال سے نہ صرف ہماری جلد اور بال خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ اس میں موجود سلفر معدے کے بچے ہوئے زہریلے کھانے کو بھی ختم کرتا ہے جبکہ لیموں میں موجود ایسڈ کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

julia rana solicitors

کھانے میں لیموں کا رس ضرور ڈالنا چاہیے اگر یہ ممکن نہ ہو تو پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں تو اس سے معدہ ٹھیک رہے گا اور جسم میں زہریلے مادے بھی کم کر دے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply