• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں پہلی بار ’خواجہ سراؤں‘ کے اسکول کا قیام

پاکستان میں پہلی بار ’خواجہ سراؤں‘ کے اسکول کا قیام

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے قائم کیے جانے والے اسکول کا لاہور میں 15 اپریل سے آغاز ہوگا۔

’دی جینڈر گارڈین‘ نامی اس اسکول میں خواجہ سراؤں کو پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک کی 12 سالہ تعلیم دی جائے گی۔

اس کے علاوہ خواجہ سرا برادری کے افراد اسکول سے ٹیکنکل تعلیم یعنی فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، ہیئر اسٹائلنگ، کڑھائی، موبائل و کمپیوٹر ریپئرنگ، گرافکس ڈیزائننگ، کمپیوٹر بیسک ایپلیکیشن اور دیگر کورسز کی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔

اسکول کے بانی آصف شہزاد نے ڈان نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ اسکول ’ایکسپلورنگ فیوچر ایجوکیشن‘ نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے اشتراک سے بنایا جائے گا۔

خواجہ سراؤں کے اس اسکول کی پہلی برانچ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں، دوسری برانچ اسلام آباد میں اور تیسری برانچ کراچی میں بنائی جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق خواجہ سرا برادری کے 40 سے زائد خواہشمند طلبہ اسکول کے آغاز سے قبل ہی اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسکول کی افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد ہوگی جس میں ملک کے نامور فنکار شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply