وزیراعظم کا 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالنی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا۔ قوم نے جس ذمہ داری کے لیے مجھے منتخب کیا میرے لیے اعزاز ہے۔ وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قائد نوازشریف اور اتحادی جماعتوں کو شکرگزار ہوں۔ پاکستانی عوام نے مطالبہ کیا تھا نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑائی جائے، آئینی طریقے سے حکومت بدلی گئی اور دروازے کھولے گئے،پھلانگے نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم چیلنج قبول کیا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں 2مرتبہ کہاگیاکہ کوئی سازش نہیں ہوئی، امریکا نے بھی سازش سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قراردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئین کے مطابق چلے گا،کسی ایک شخص کی ضد پر نہیں، فسادی ذہن نے سیاست میں زہر گھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت جان بوجھ کر اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈال رہی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کہا ہم نے نہیں، آپ نے ملک کو بحرانوں میں ڈبویا،مہنگائی عروج پر کی، سب سے زیادہ کرپشن آپ کی حکومت میں کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت بھی اس شخص نے دھرنے کا ڈرامہ رچایا جب چینی صدر پاکستان آرہے تھے، ڈالر ہم 115روپے پر چھوڑ کر گئے تھے، عمران خان کی حکومت میں ڈالر 189روپے تک پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا، گزشتہ حکومت نے سیاسی مفاد کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply