• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں یکساں صلوة واذان کے نفاذ کا قانونی مسودہ تیار

ملک بھر میں یکساں صلوة واذان کے نفاذ کا قانونی مسودہ تیار

وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں یکساں صلوة و اذان کے نفاذ اور اس کی خلاف ورزی پر سزا کا قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ملک میں یکساں نظام صلوة و اذان کے اوقاتِ کار کے عنوان سے یکساں اذان و صلٰوة2018 کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے جس میں حکومتی نظام اذان و صلٰواة پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو سزائیں دینے کی بھی تجویز شامل کی گئی ہے اور اس حوالے سے ایک باقاعدہ قانونی مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق یکساں نظام اذان و صلٰوة کے کیلنڈر ہر مسجد و امام بارگاہ میں لازماً آویزاں کئے جائیں گے اور جو خطیب یا امام و مؤذن حکومتی شیڈول کی خلاف ورزی کرے گا اسے 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، اور مسلسل خلاف ورزی کرنے والے کی سزا میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔ مجوزہ ڈرافٹ بل کے کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ یہ بل بین المسالک ہم آہنگی کی غرض سے مرتب کیا جارہا ہے اور اس کا نفاذ ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں کیا جائے گا اور بعد میں اس نظام کو ملک بھر میں لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نظام اذان و صلٰوة کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کرے گی، نگراں کمیٹی وزیر مذہبی امور، سیکرٹری مذہبی امور کی کنوینئر شپ میں قائم کی جائے گی جب کہ مئیر و چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی کی مدت 2 سال ہوگی اور ہر دو سال کے بعد نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply