• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 6سال بعد پاکستان پہنچ گئیں،وزیراعظم سے ملاقات

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 6سال بعد پاکستان پہنچ گئیں،وزیراعظم سے ملاقات

ملالہ یوسف زئی فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات ہوئی،جس میں مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، ماروی میمن اور ملالہ یوسفزئی کے والدین بھی شریک تھے۔

ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں  تھیں،جہاں سے وہ فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیاتھا،ان کی 6سال بعد پاکستان آمد پر بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ملالہ یوسف زئی کو صرف 17 سال کی عمر میں 2014 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا، وہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جبکہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کیلئےآکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply