بھارت کی ناکامی پر چین کا اہم ترین بیان

بیجنگ: چین نے سہہ ملکی وزارئے خارجہ کانفرنس میں بھارت کی تمام کاوشوں پر پانی پھیرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کر دی ہے۔

بین الااقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب چین نے تمام تر بھارتی حربوں کے باوجود پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے پاک وطن  کو امن پسند ملک قرار دیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس، چین اور بھارت کے وزارئے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کی یقین دہانیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کنگ نے پریس بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین کی جانب سے تحمل کے مظاہرے اور مذکرات کی امید ظاہر کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply