• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس فریادی جیسے الفاظ اور فقرے نہ کہتے تو اچھا ہوتا،نواز

چیف جسٹس فریادی جیسے الفاظ اور فقرے نہ کہتے تو اچھا ہوتا،نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے آج کے بیان پر وزیراعظم مناسب سمجھیں تو وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔ مری سے اسلام آباد آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جو انہوں نے کی ہیں، وہ فریادی جیسے الفاظ اور فقرے نہ کہتے تو بہت اچھا ہوتا۔ جو ادارے کسی کو آلہ کار بناتے ہیں یہ سلسلہ اب رک جانا چاہئے اور ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات ہوگی پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ آئین اور ووٹ کے تقدس کی بات کرنا بہت ضروری تھا، اس ملک میں آج تک ووٹ کو احترام نہیں ملا اور اب ہر جگہ میرے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔ جسٹس عظمت شیخ نے کہا تھا کہ اڈیالہ میں جگہ خالی ہے، ایسی باتیں کسی بھی وزیراعظم کے لیے کرنا انتہائی غیر مناسب ہے، کیا ایسے الفاظ ایک جج کو زیب دیتے ہیں،ہم نے پھر بھی واویلا نہیں مچایا۔ پارٹی قیادت سے ناراض لیگی رہنما چودھری نثار سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کو اس معاملے کی اتنی فکر کیوں ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *