• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹڈاپ سکینڈل، فردجرم عائد، گیلانی و دیگر ملزموں کا صحت جرم سےانکار

ٹڈاپ سکینڈل، فردجرم عائد، گیلانی و دیگر ملزموں کا صحت جرم سےانکار

 وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ سکینڈل کی سماعت ہوئی، سکینڈل میں ملزموں پرفراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ عدالت نے دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جس کی صحت سے ملزمان نے انکار کر دیا۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا کہ آپ ان الزامات پر کیا کہیں گے، اس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں وہ ان کی صحت سے انکار کرتے ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ایک ہی درخواست کی کہ ان کا جو فرنٹ مین ہے وہ کون ہے اس کی شکل ہی دکھا دیں۔ سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میاں نواز شریف کو احساس ہوا کہ ان کی غلطی تھی، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پر لوگ باتیں کر رہے ہیں، اپنے دور میں ایک دفعہ چیف جسٹس کے پاس ڈنر میں گیا تھا جو میڈیا میں بھی آیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply