• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مستحق جوڑوں کواربوں روپوں کی امداد کس ملک میں دی گئی؟

مستحق جوڑوں کواربوں روپوں کی امداد کس ملک میں دی گئی؟

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال شادی کرنے والے مستحق جوڑوں کو 12 ارب 50 کروڑ روپے کی امداد دی گئی۔

سماجی بہبود کی وزارت کے مطابق شادی کرنے پر ایک مستحق جوڑے کو 70 ہزار درہم کی امداد دی جاتی ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تینتالیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے. دو ہزار بائیس میں دو ہزار آٹھ سو چوالیس جوڑوں کو شادی کرنے پر امداد دی گئی جبکہ دو ہزار اکیس میں یہ تعداد دو ہزار سات سو ستائیس تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خلیج ٹائمز کے مطابق امداد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دلہا دلہن متحدہ عرب امارات کے شہری ہوں۔ دلہا کی عمر اکیس اور دلہن کی عمر اٹھارہ سال سے کم نہ ہو۔ جب کہ دلہے کی مجموعی آمدنی پچیس ہزار درہم، یعنی پندرہ لاکھ روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply