• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکی میں ایسا عجائب خانہ کھل گیا جس کی زیارت سےمنہ میں پانی آجائے

ترکی میں ایسا عجائب خانہ کھل گیا جس کی زیارت سےمنہ میں پانی آجائے

ترک شہرغازی آنتیپ میں ایک مقامی ڈاکٹر نے معروف مٹھائی “بقلاوہ” کا عجائب خانہ  قائم کیا ہے۔ اوغوز خان سائیگیلی نے جو ماہر امراض چشم  ہیں چند سال  قبل جرمنی کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے چاکلیٹ کا عجائب خانہ  دیکھا جس پر انہیں اپنے اس اچھوتے منصوبے کا خیال آیا

اوغوز  خان نے دو ماہ قبل اس  عجائب خانے کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔

خبر  کے مطابق، اس  عجائب  کا دورہ کرنے والے افراد مقامی موسیقی کی دُھنوں پر مختلف اسٹالز میں گھومتے پھرتے ہیں اور بقلاوہ کی تیاری کے مختلف مراحل کی معلومات  حاصل کرتے ہیں۔

اس دوران شفاف شیشے کے پیچھے سے بقلاوہ کی تیاری کے مراحل کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں نانبائی اس لذیذ مٹھائی کی تیاری کے مختلف مرحلوں میں اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر صاحب  کے مطابق انہوں نے اس موضوع پر گہرے مطالعے اور تقریبا 3 سال  کے بعد ایک تاریخی مقام Millet Hanı پر یہ عجائب خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ غازی آنتیپ  کا  باورچی خانہ  اس عالمی فہرست میں شامل ہے جو اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

 علاوہ ازیں یہ یونیسکو کے اُن 163 عالمی مقامات میں شامل ہے جن کو تنظیم نے تخلیق کار مقامات قرار دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply