• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب سے تباہی، دبئی کے حکمران نے 50 ملین درہم امداد کا اعلان کر دیا

سیلاب سے تباہی، دبئی کے حکمران نے 50 ملین درہم امداد کا اعلان کر دیا

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں کروڑوں لوگ سیلاب سے شدید متاثر ہیں، شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سیلاب متاثرین کے لیے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔

خوراک کی یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے فراہم کی جائے گی، فوری امداد فراہم کرنے کی مہم عالمی سطح پر قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی روایت کے مطابق ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پیر کو بھی یو اے ای کی جانب سے پہلی کھیپ پاکستان پہنچی جس میں متحدہ عرب امارات کی امداد میں 3 ہزار ٹن خوراک کا سامان، طبی اور دواسازی کی اشیاء کے ساتھ ساتھ خیمے اور پناہ گاہ کے لیے سامان شامل تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply