جاپان میں روبوٹس بنے عمر رسیدہ افراد کا سہارا

جاپان میں روبوٹس عمر رسیدہ افراد کا سہارا بننے لگے ہیں اور دارالحکومت ٹوکیو کے نرسنگ ہوم میں موجود بزرگوں کا بیشتر وقت ان روبوٹس کے ساتھ ہی گزرتا ہے۔ ٹوکیو کی مقامی حکومت کے تعاون سے 2013 میں شن ٹومی نرسنگ ہوم میں 20 روبوٹس متعارف کرائے گئے تھے جن کا مقصد ملازمین کی کمی کو پورا کرنا تھا۔ یہ ہومنائیڈ روبوٹس نہ صرف نرسنگ ہوم کے کام سرانجام دیتے ہیں بلکہ وہاں مقیم بزرگوں کا دل بھی بہلاتے ہیں۔ یہی روبوٹس معمر افراد کو ایکسرسائز کراتے ہیں اور مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نرسنگ ہوم میں مقیم 84 سالہ کازوکو یامادا نامی خاتون کہتی ہیں کہ اگر روبوٹس کی جگہ انسان ہوتے تو ان سے بات کرنے سے پہلے سوچنا پڑتا کہ وہ کس مزاج کے انسان ہیں۔ یہ روبوٹس ان بزرگوں کے لیے خاندان کے فرد جیسے ہیں ۔ دوسری جانب نرسنگ ہوم میں پالتو جانوروں کی جگہ بھی ان روبوٹس نے سنبھال لی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply