ڈرامہ سائیاں وے : غریب باپ کی جوان بیٹیاں/ نور الہدیٰ شاہین

باپ غریب ہو، والدہ دنیا میں نہ ہو اور گھر میں بیٹیاں جوان ہوں تو ذرا سوچیے ہمارے معاشرے میں ایسے خاندان کا جینا کتنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن جب لڑکیاں سمجھ دار اور ذمہ دار ہوں، اپنا راستہ خود تلاش کرنا شروع کردے، اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے اور باپ کا سہار بننا شروع کردے تو پھر جیلیس اور شیطانی دماغ کے حامل رشتہ داروں کا سلوک کیا ہوتا ہے، کیسی کیسی باتیں اور سازشیں گھڑی جاتی ہیں یہ ہم سے بہتر کون جان سکتا ہے۔
ایسی ہی ایک کہانی پر ٹی وی ون نے ’’ سائیاں وے‘‘ کے نام سے ایک ڈرامہ سیریل بنائی ہے جس کی کہانی تین معصوم بہنوں، قراط، زوبیہ اور امبر کے گرد گھومتی ہے۔ ان کی ماں انتقال کرچکی ہیں اور وہ اپنے غریب باپ کےساتھ زندگی کے شب و روز گزار رہی ہے۔سب سے بڑی بیٹی قراط ایک ذمہ دار لڑکی ہے۔ بچوں کو پڑھاتی ہیں اور باپ کے کندھے سے گھریلو ضروریات کا بوجھ ہلکا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
یہ تینوں لڑکیاں اپنے باپ کے ساتھ ایک ہموار زندگی گزار رہی ہوتی ہیں لیکن کچھ لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا۔ یہاں سے خاندانی سازشوں، جیلسی اور دیگر شدید قسم کے مسائل کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کہ ان سازشوں کا شکار ہوکر تینوں بہنیں بلیک میل ہونے لگ جاتی ہیں اور سب سے بڑی بہن قراط دوسری بہنوں کو بچانے کے لیے اس بے بنیاد الزام کی ذمہ داری اپنے سر لے لیتی ہے۔
سائیاں وے کی کہانی دلشاد نسیم نے لکھی، محفوظ عالم قریشی نے اسے ڈائریکٹ کیا ۔ سیما طاہر خان اس کی ایگزیکٹو پروڈیوسر جبکہ عدنان صدیقی اور اختر حسنین پروڈیوسرز ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کردار عمران پٹیل، عادل مراد، کرن تعبیر، عنایا شیخ ، فرہاد فرید، حفصہ بٹ اور شہزاد رضا شامل ہیں۔ ڈرامہ ہر پیر کی رات 9 بجے ٹی وی ون پر نشر ہوتا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply