مریم نواز نے کہا ہے کہ (ن) لیگ فیصل آباد میں اتنی زیادہ پھیل چکی ہے کہ آپس میں ہی ٹی ٹوینٹی کھیلتے رہتی ہے۔ (ن) لیگ آپس میں ہی مقابلہ کرتی رہتی ہے اور انتخابات میں کسی مخالفین کو ٹیم نہیں بنانے دیتے۔
فیصل آباد میں جلسے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد کے شہریوں مجھے ایک بات بتاﺅ کہ آپ کی بہن آج آپ کی اس عدالت میں آپ کے لیڈر نوازشریف کا مقدمہ لے کر آئی ہے۔ کیا آپ کو نوازشریف کے خلاف فیصلہ منظور ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں نیب کی عدالت سے سیدھی فیصل آباد آرہی ہوں۔ میاں صاحب اور میں اس ہفتے کی تیسری پیشی کیلئے وہاں موجود تھے۔ سات تاریخ کو جو چھ مہینے سپریم کورٹ نے نیب کے مقدمے کا فیصلہ کرنے کیلئے دیئے تھے وہ ختم ہو چکے ہیں اور کچھ نہیں ملا۔مریم نواز نے کہا کہ چھ مہینے میں چھ روپے کی کرپشن نہیں کی، ڈیڑھ سال میں پانچویں مرتبہ نوازشریف کا ٹرائل ہو رہا ہے۔ اتنے عرصے میں کچھ نہیں ملا تو اگلے دو مہینے میں کیا نکلے گا؟
انہوں نے کہا کہ آج نیب میں واجد ضیاء نے آنا تھا، انہوں نے نوازشریف کے خلاف کیا تحقیقات کرنی تھی بلکہ انہوں نے ٹھیکہ اٹھا کر اپنے ایک کزن کو دے دیا اور ساتھ 50 ہزار پاﺅنڈ بھی دیئے اور پھر بھی کچھ نہیں نکلا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عدالت میں ہمارے وکیل نے واجد ضیا کے کزن سے پوچھا کہ آپ نے کتنے پیسے لیے اور وہ کہنے لگے کہ یہ میں نہیں بتا سکتا، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ قومی خزانے سے آپ کو پیسہ دیا گیا تو وہ ذاتی معاملہ کیسے ہو گیا؟
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں