• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ایف یو سی کی جانب سے معروف صحافی پر پولیس تشدد کے خلاف اظہار افسوس

پی ایف یو سی کی جانب سے معروف صحافی پر پولیس تشدد کے خلاف اظہار افسوس

پاکستان میں معروف کالم نگاروں اور بلاگرز کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی)، اسلام آباد چیپٹر نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے روزنامہ میٹرو واچ کے ایڈیٹر اور صحافی زاہد فاروق ملک پر تشدد کئے جانے کے واقعہ پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعات عام ہونا انتہائی تشویشناک ہے، اس طرح کے واقعات صحافیوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی سے روک نہیں سکتے.

Advertisements
julia rana solicitors london

چئیرمین پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ، مرکزی صدر پی ایف یو سی عبدالماجد ملک اور صدر پی ایف یو سی اسلام آباد چیپٹر سید شاہد عباس کاظمی، وزیر داخلہ شیخ رشید کے ساتھ ساتھ آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور آن ڈیوٹی اہلکاروں کی اس حوالے سے تربیت بھی کی جائے تاکہ وہ اپنی اور ایک صحافی کی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھ سکیں اور آئندہ ایسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply